کانگریس نے آج الزام لگایا کہ غریبوں کی دہائی دینے والی مودی حکومت
ڈیجیٹل انڈیا کے نام پر ملک کے عام لوگوں سے مختلف لین دین پر چارجز کے
ذریعہ ہزاروں کروڑ روپے کی منظم وصولی اور قانونی لوٹ کھسوٹ کررہی
ہے۔کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں نامہ نگاروں
سے کہا کہ مودی حکومت نے پہلے
نوٹ بندی کے فیصلے سے عام آدمی کی کمر توڑی
اور اب ڈیجیٹل انڈیا کے نام پر بینکوں میں لین دین پر کئی طرح کے مودی
ٹیکس لگائے ہیں جن کا مقصد عام اور غریب آدمی کی جیب سے پیسہ نکالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مانگ کرتی ہے کہ حکومت اس طرح کے چارجز کو واپس لے
کر لوگوں سے ڈیجیٹل انڈیا کے نام کی جانے والی وصولی کو بند کرائے۔